Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پہلی بار قیادت کیلئے تیار

پاکستان نسیم شاہ ،حارث رؤف اور شاداب خان کے بغیر کھیلے گا۔
شائع 11 جنوری 2024 02:52pm

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز جمعہ 12 جنوری سے ہورہاہے جس میں دونوں ٹیمیں کئی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلاجائے گا جس کے بعد ہیملٹن، ڈونیڈن اور دو میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کی ٹرافی کی رونمائی جمعرات کو کپتانوں کی ایک مختصر تقریب میں کی گئی۔

بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد کپتان بنائے جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی پہلی بار اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بابر اعظم اکتوبر 2024 میں کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کپتانی سے مستعفی ہوگئے تھے۔

دریں اثنا پاکستان ٹیم میں بہت سے معروف چہرے شامل نہیں ہوں گے جن میں ٹخنے کی انجری کے باعث باہر ہونے والے شاداب خان کے علاوہ فاسٹ بالر حارث رؤف اور نسیم شاہ کو بھی آرام دیا گیا ہے۔

محمد حفیظ، عمر گل اور سعید اجمل کی آمد سمیت پاکستان کے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کے بعد یہ پہلی ٹی 20 سیریز بھی ہے۔

یاسر عرفات کو بھی ہائی پرفارمنس کوچ بنایا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے آندرے ایڈمز کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈیون کونوے، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور کپتان کین ولیمسن ٹیم میں واپسی کریں گے۔

New Zealand

Shaheen Shah Afridi

T20I series

Pakistan Cricket Board