Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ میں اسپتال کے قریب اسرائیل کا تازہ حملہ، 40 فلسطینی شہید

حماس سیسہ پلائی دیوار بن گئی، حملے کی نئی ویڈیو جاری
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2024 11:05am

غزہ میں اسرائیل کے حملے آج بھی جاری ہیں، الاقصٰی شہداء اسپتال کے قریب ہوئے تازہ حملے میں مزید 40 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں اسپتال سے متصل گھروں کو نشانہ بنایا۔

اس حملے میں صحافی احمد بدیر بھی شہید ہوگئے۔

صحافی احمد بدیر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھا رہے تھے۔

اسرائیل نے فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولیس پر بھی فضائی حملہ کرکے مزید چار ارکان کو شہید کردیا۔

ترجمان ہلال احمرنے کہا کہ صہیونی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ایمبولینس کو نشانہ بنایا، اسرائیل نے ایمبولینس کو ٹارگٹ کرکے دوبار حملہ کیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیل نے غزہ پر 150 حملے کیے جن میں 200 افراد شہید ہوئے، جس کے بعد شہدا کی تعداد 23 ہزار 357 سے تجاوز کرگئی، جبکہ 59 ہزار410 زخمی ہیں۔

دوسری جانب حماس اسرائیلی فوج کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔ جس نے غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی کو ہلاک کردیا، ساتھ ہی چھ اسرائیلی فوجیوں کو سرنگ میں نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

زمینی آپریشن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 186 سے بڑھ گئی ہے۔

Gaza

israeli air strikes

Gaza War

Hamas Attack

GAZA BOMBARDMENT

Al Aqsa Hopsital