Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد نہ ہوسکی

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی
شائع 10 جنوری 2024 05:26pm

غیر شرعی نکاح کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے غیر شرعی نکاح کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی علالت کے باعث آج پیش نہ ہو سکیں۔

دوران سماعت عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی، جس پر درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی کی جانب سے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں فرد جرم عائد ہونا ہے لہذا کل کی تاریخ رکھ لیں۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ کل ہائیکورٹ میں بھی کیسز ہیں، عدالت پیش ہونا مشکل ہوگا۔

اڈیالہ جیل میں دوران سماعت عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 15 جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد، ضمانت مسترد

غیر شرعی نکاح کیس: آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی طلب، حکمنامہ جاری

جیل سپرنٹنڈنٹ کی عمران خان کو پیش کرنے سے معذرت، غیر شرعی نکاح کیس کا اوپن ٹرائل جیل میں کرنے کا حکم

imran khan

bushra bibi

Nikah Case

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail