Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی پر پابندی، کلاس ون تک 7 روز کی تعطیلات کا اعلان

محسن نقوی کا پنجاب میں بچوں میں نموینہ کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار
شائع 10 جنوری 2024 05:17pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں بچوں میں نموینہ کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے اسکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی اور پلے گروپ سے پہلی کلاس تک 7 روز کی تعطیلات کے احکامات جاری کردیے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لاہور کے چلڈرن اسپتال میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں نموینہ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں طویل مشاورت اور اہم فیصلے کیے گئے۔

نگران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بچوں میں نموینہ کے کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش بھی کیا گیا۔

ماہرین صحت نے بتایا کہ سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نمونیہ خصوصا بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے۔

اجلاس میں نگران صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹری صحت، سپیشل سیکرٹری صحت اور ماہرین صحت و سینر ڈاکٹرز کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ لاہور کے چلڈرن اسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نمونیہ کے مریض ہیں، جس کے بعد نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کے اسکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی عائد کر دی گئی اور کلاس ون سے نیچے نرسری اور پلے گروپ کی کلاسز کے لیے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بچے ماسک کا استعمال کریں، ہاتھ دھوئیں، گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں

اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی

سندھ حکومت کی موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق اہم وضاحت

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

lahore

punjab

Schools

school holidays

Pneumonia