Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ٹھنڈ کا زور، گزشتہ رات سرد ترین رہی

کراچی میں سائیبیرین ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے
شائع 10 جنوری 2024 12:26pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

کراچی میں سائیبیرین ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ رات رواں موسم سرما کی سرد ترین رات تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، یہ ماہ جنوری میں کراچی کا اب تک کا ریکارڈ کیا جانے والا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔

کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں جن کی رفتار3 کلو میٹرفی گھنٹہ ہے۔

اس سے قبل کم سے کم درجہ حرارت ماہ دسمبرمیں ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ 11 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

ڈائریکر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق اس سے قبل گزشتہ سال کی سرد ترین رات کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال سرد کی شدت نسبتاً کم یے تاہم یہ مزید 2 سے 3 ہفتے تک جاری رہے گی۔

حالیہ سیزن میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور رات میں سردی بڑھنے کا امکان ہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12ڈگری جبکہ زیادہ سے 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

karachi

karachi weather

Met Office

weather