Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

کیپ ٹاؤن کی پچ کے حوالے سے آئی سی سی کا فیصلہ آگیا

کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقا کا ٹیسٹ 107 اوورز میں ختم ہوگیا تھا
شائع 09 جنوری 2024 10:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کیپ ٹاؤن کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا بھارت اور جنوبی افریقا کا ٹیسٹ ڈیڑھ دن کے اندر 107 اوورز میں ختم ہوگیا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کرس براڈ نے اپنی رپورٹ میں پِچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا، دونوں کپتانوں نے بھی پچ کے غیر معیاری ہونے پر اتفاق کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن وینیو پر ایک ڈی میریٹ پوائنٹ لگا دیا گیا، پِچ پر غیر متوازی باؤنس بیٹنگ کے لیے سازگار نہ تھا۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 642 گیندوں میں فیصلہ ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں

سینچورین ٹیسٹ: گھر کے شیر باہر ڈھیر، جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارتی بولرز چھا گئے، جنوبی افریقا کو عبرتناک شکست

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ فاسٹ بولرز کے نام، ایک ہی دن میں 23 وکٹیں گرادیں

india

ICC

South Africa

test series

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

india vs south africa

cape town test