Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کی تقریب میں کچی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک

سیہون میں کچی شراب پینے سے 2 افراد بے ہوش بھی ہوئے،اسپتال منتقل
شائع 09 جنوری 2024 10:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سیہون شریف کے نواحی گاؤں نغاول میں شادی کی تقریب میں کچی شراب پینے سے دو افراد ہلاک اور دو بے ہوش ہوگئے۔

واقعہ کے بعد ہلاک افراد کی لاشوں اور بے ہوش ہونے والوں کو سیہون اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت 25 سالا کیول کولہی اور 30 سالہ جیون کولہی کے ناموں سے ہوئی۔

شراب پینے سے بے ہوش ہونے والوں میں وصو کولہی اور وشنا کولہی شامل ہیں، جن کی طبی امداد جاری ہے۔

sindh

Sindh Police

Crime