Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کابل : منی بس میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق ،4 زخمی

پولیس نے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا، پولیس
شائع 09 جنوری 2024 07:49pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصدیق کی ہے کہ ’آج مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:50 بجے کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 16 میں ایک منی بس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔‘

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ پولیس نے دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

افغانستان سے 23 دہشت گرد تنظیمیں آپریٹ ہونے کا انکشاف، 53 ممالک متاثر

افغانستان میں چھوڑا ہوا امریکی اسلحہ غیر محفوظ، خطے کے لیے بڑا خطرہ

پاکستانی فورسز پر حملوں سے آگاہ ہیں، ہم نے افغانستان میں کوئی سامان نہیں چھوڑا، امریکا

یاد رہے کہ افغانستان میں ہفتے کے روز ایک حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے، جب کہ داعش یا دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

afghanistan

Blast

Pakistan Afghanistan Border