Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گیس اسٹیشن لوٹنے والا ’بوتل‘ کے پیسے دیکر چلتا بنا

دو نوجوانوں نے واردات سے قبل پہلے سافٹ ڈرنکس خرید کر پیسے ادا کیے، پھر خواتین ملازمین کو دھمکایا
شائع 09 جنوری 2024 04:12pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اسپین میں ایک انوکھی وارادت سامنے آئی ہے جہاں دونوجوان گیس اسٹیشن لوٹنے کے بعد کولڈ ڈرنک کے پیسے دیکر فرار ہوگئے۔

اسپین کے ان دو نابالغ نوجوانوں نے واردات سے قبل پہلے سافٹ ڈرنکس خرید کر اس کے پیسے ادا کیے، پھر اسپین کے ایک گیس اسٹیشن کو لوٹ لیا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ہسپانوی پولیس کی جانب سے واردات کرنے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 2 جنوری کی شام کو اندلس کے شہر ملاگا کے قریب واقع ایک گیس اسٹیشن پر جعلی بندوق کا استعمال کرتے ان نوجوانوں نے یہ واردات کی۔

پولیس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’خواتین ملازمین کو دھمکانے کے بعد اس نے تقریباً 2,000 یورو مالیت کی اے ٹی ایم مشین سے رقم لے لی۔ یہ عجیب بات ہے کہ اس نے سائٹ سے لی گئی کول ڈرنک کی بوتل کے پیسے ادا کیے اور پھر وہاں سے بھاگ گیا‘۔

پولیس نے مزید کہا کہ صرف 48 گھنٹے کی تفتیش کے بعد ان ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایک نوجوان نے گرفتاری کے بعد پولیس کو بتایا کہ انہوں نے یہ چوری ایک موٹرسائیکل خریدنے کیلئے کی تھی۔

Robbery

Spain

lifestyle

Cold Drinks

ATM

Payment

ARRESTS

Gas Station