Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل 9: پی سی بی براڈ کاسٹنگ رائٹس کی ریزرو پرائس حاصل کرنے میں ناکام

براڈ کاسٹنگ رائٹس نجی چینل والی پارٹی کو دینے کا فیصلہ
شائع 09 جنوری 2024 09:38pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ایڈیشن کے براڈ کاسٹنگ رائٹس بڈ میں حصہ لینے والی چاروں کمپنیاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ریزرو پرائس حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل نائن ایڈیشن کے لیے پی سی بی کی جانب سے 2 سال کی بڈ کے لیے ساڑھے 7 ارب ریزرو پرائس رکھی گئی ہے۔

براڈ کاسٹنگ رائٹس کی بڈ میں حصہ لینے والی چاروں پارٹیاں مطلوبہ ہدف پر پورا نہ اتر سکیں، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے براڈ کاسٹینگ رائٹس نجی چینل والی پارٹی کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

PSL

PCB

Pakistan Super League

psl 9

Broadcasting Rights

Bids