Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ میں 31 جنوری کے بعد وزٹ ویزا پر جانے والے کیا کام کرسکیں گے

برطانیہ رواں سال31 جنوری سے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں لارہا ہے،
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2024 10:36pm

برطانیہ رواں سال ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں لارہا ہے،31 جنوری سے نافذ ہونے والے ان امیگریشن قوانین کا مقصد ملک میں کاروبار اورسیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔

وزیٹر ویزا کے حوالے سے قوانین پر کی جانے والی نظرثانی کے مطابق سیاحوں کو ملک میں قیام کے دوران مشروط ملازمت کی اجازت دی گئی ہے۔

ان تبدیلیوں سے سیاحتی ویزے پر برطانیہ جانے والے وہاں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ وہ کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ حصہ لے سکیں گے وہاں ہوتے ہوئے ریموٹ ورک کر پائیں گے۔

ویزا گائیڈ ورلڈ کے مطابق سیاح برطانیہ سے کام کرسکیں گے تاہم ریموٹ ورک برطانیہ میں ان کے قیام کی بنیادی وجہ نہیں ہونا چاہئیے۔

اس سے قبل ایکس چیکر کے چانسلر جیریمی ہنٹ نے برنس ویزیٹرریگولیشنز بڑھانے کی برطانوی کوششوں کا اعلان کیا تھا۔

نئے امیگریشن قوانین کے تحت سائنس دانوں، محققین اورماہرین تعلیم کو برطانیہ میں تحقیق کرنے کی اجازت ہوگی، یہی نہیں وزیٹر ویزا پر برطانیہ جانے والے مقررین بھی خدمات کے لیے ادائیگی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

برطانوی حکومت اس سے قبل سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا فیصلہ بھی کرچکی ہے۔

uk

visit visa

Immigration