Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 71 سے ‏عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی منظور

عثمان ڈار کی والدہ نے خواجہ آصف کے مقابلے پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
شائع 09 جنوری 2024 01:22pm

ایپلٹ ٹربیونل نے ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز کے قومی اسمبلی کہ حلقہ این اے 71 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اس سے قبل 30 دسمبر 2023 کو سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔

کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ سے متعلق کہا جا رہا تھا کہ ریٹرنگ افسر نے کاغذات میں سوشل سکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر مسترد کیے تھے۔

’والد پرالزام کی سزا بچوں کو نہیں دی جاسکتی‘، ذوالفقار مرزا کے بیٹوں کے کاغذات منظور

خیال رہے کہ این اے 71 میں خواجہ آصف کا مقابلہ تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار سے ہوتا تھا، تاہم اس مرتبہ عثمان ڈار کی والدہ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے مقابلے پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Usman Dar

Usman Dar Mother

Election 2024

Nomination Papers Accepted

Election Jan 9 2024

Rehana Dar