Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف پر الیکشن کے بعد نااہلی کی تلوار لٹک گئی

این اے 15 مانسہرہ میان نواز شریف کے کاغذات نامزد گی کے خلاف اپیل مسترد
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2024 01:17pm

الیکشن ٹریبونل سندھ ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دوسری درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے، جبکہ این اے 132 لاہور سے بھی شہباز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر اٹھائے گئے اعتراض کو ٹربیونل نے مسترد کردیا تھا اور شہبازشریف کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیا تھا۔

دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ ٹریبونل نے ریمارکس دئے کہ درست معلومات کا تنازعہ الیکشن کے بعد بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ن لیگ استحکام پاکستان پارٹی سے 2 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادہ

سندھ ٹریبونل کے جسٹس ارشد حسین نے ریمارکس دئے کہ اگر کسی نے غلط معلومات دی ہیں تو الیکشن کے بعد بھی نااہل ہوسکتا ہے۔

ایم کیوایم کا وزیراعظم کیلئے نوازشریف کوووٹ دینے کا اعلان

درخواست گزار نے ٹریبونل کو بتایا کہ شہباز شریف نے این اے 242 کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ شہباز شریف نے بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی ہے، لہٰذا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم دے کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔

دوسری جانب این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل بھی مسترد کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے ٹربیونل میں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا۔

Shehbaz Sharif

Election 2024

Nomination Papers Accepted

Election Jan 9 2024