Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ نعیم نے کے الیکٹرک کو ’فراڈ کمپنی‘ قرار دے دیا

ساری پارٹیاں کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرتی ہیں، حافظ نعیم
شائع 09 جنوری 2024 11:48am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کی مونوپلی ٹوٹنی چاہئے۔

حافظ نعیم نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر توانائی نے کل کے الیکٹرک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت 10 ہزار میگاواٹ بجلی کراچی کو دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی ضرورت 3000 میگاواٹ ہے، ہم 7000 میگا واٹ کے اضافی پیسے دے رہے ہیں۔

نگراں حکومت نے صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا پلان تیار کرلیا

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہو وہ کے الیکٹرک کے ساتھ ملی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیاں کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس رپورٹ آئی جو پورے پنجاب سے زیادہ ہے، ٹیکس ہم دیتے ہیں ریونیو ہم جنریٹ کرتے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ 2018 سے کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ کو بجلی کے بدلے کتنے پیسےجمع کرائے؟ نیشنل گرڈ کے 62 ارب روپے اور گیس کے بھی پیسے ہیں، ان کو گیس بغیر معاہدے کے ملتی ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی کو اس فراڈ کمپنی کی ضرورت ہی نہیں، خراب پلانٹ چلا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر پیسے لئے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں بھی اس میں کام نہیں کر رہیں۔

press conference

Hafiz Naeem ur Rehman

K-Electric