کسی غیرملکی کو بغیر دستاویزات رہنے کی اجازت نہیں، وزارت داخلہ
غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی ترجیحات میں شامل ہے، ترجمان
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی غیرملکی کو بغیر دستاویزات کے رہنے کی اجازت نہیں۔
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی سے متعلق اجلاس ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ نے کی، جب کہ نادرا، پاسپورٹ، صوبائی حکومتوں و دیگر نمائندگان اجلاس میں شریک ہوئے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی ترجیحات میں شامل ہے، غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کسی غیر ملکی کو بغیر دستاویزات کے رہنے کی اجازت نہیں، واپسی پر تمام افراد سے عزت و احترام کا برتاؤ کیا جائے۔
Illegal Afghan Residents
Illegal Afghan Immigrants
مقبول ترین
Comments are closed on this story.