Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پولنگ اسٹیشنوں کی درست معلومات کیوں نہیں مل رہیں، معاملہ کھل گیا

ترجمان الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں اور پولنگ اسٹیشن سے متعلق خبر کی وضاحت
شائع 08 جنوری 2024 09:49pm

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں اور پولنگ اسٹیشن سے متعلق خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا پولنگ اسٹیشنز کی تفصیل کے لیے ایس ایم ایس سروس ووٹنگ سے 15روز قبل دستیاب ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا چینل 92 نیوز پر 8300 (ایس ایم ایس) سروس پر ادھوری معلومات فراہم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں، اصل حقائق یہ ہیں کہ پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کی حتمی اشاعت انتخابات سے 15 دن قبل کی جاتی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ حتمی اشاعت کے بعد ووٹرز اپنا شماریاتی بلاک کوڈ انتخابی فہرست میں سلسلہ نمبر، گھرانہ نمبر دیکھ سکیں گے، حتمی اشاعت کے بعد وزٹرز صوبائی اور قومی اسمبلی کا حلقہ نمبر اور پولنگ اسٹیشن کا نام معلوم کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس وقت پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کی حلقہ وار ابتدائی اشاعت کر دی گئی ہے، پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرست پر ووٹرزاعتراضات و تجاویز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس 11جنوری 2024 تک جمع کراسکتے ہیں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر 17 جنوری 2024 تک ان اعتراضات و تجاویز پر فیصلہ دیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کی حتمی اشاعت کے بعد 8300 پر پیغام بھیج کر ووٹر کو کوائف کی تفصیل مہیا کی جاتی ہے، پوسٹل بیلٹ کا حق استعمال کرنے والے ووٹرز مطلوبہ معلومات متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفاتر میں موجود انتخابی فہرستوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں

اپنا پولنگ اسٹیشن کیسے تلاش کریں، جانئے

الیکشن کمیشن کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

ECP

اسلام آباد

Polling Station

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Polling Stations List

Election Jan 8 2024