Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
شائع 08 جنوری 2024 08:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کا فروغ وقت کی ضروت ہے، برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے جاتی امراٗ میں ملاقات کی۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے نوازشریف کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کا انعقاد پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم ہے، جین میریٹ نے مختلف مقدمات سے بریت پر مسلم لیگ (ن) کے قائد کو مبارکباد بھی دی۔

PMLN

Nawaz Sharif

اسلام آباد

British High Commissioner

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Jane Marriott

Election 2024

Election Jan 8 2024