بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص، تعداد 6 ہوگئی
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ابوظہبی اور جدہ سے آنے والے مزید دو مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید دو مسافروں میں کووڈ کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع کیچ کا رہائشی 26 سالہ مسافر گزشتہ روز ابوظبی سے کراچی پہنچا، جب کہ 27 سالہ اٹک کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کےریپڈاینٹیجن ٹیسٹ مثبت آئے، نئے کوویڈ ویرئینٹ کی جانچ کیلئے نمونے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں، اور کے مطابق دونوں مریضوں کو قرطینہ ہونے کی ہدایت کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص
کورونا کی نئی قسم سے بھارت میں شدید خوف، کرناٹک نے خصوصی ہدایات جاری کردیں
واضح رہے کہ 6 جنوری کو ڈیرہ غازی خان اور سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے 2 مسافروں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی جو بینکاک اور جدہ سے کراچی پہنچ تھے، جب کہ گزشتہ روز شارجہ اور جدہ سے کراچی پہنچے والے قمبر شہداد کوٹ اور مظفر گڑھ کے رہائشی مسافروں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔
Comments are closed on this story.