Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج مل گیا

آصف حسین اس وقت اسپیشل سیکرٹری ون کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، نوٹیفکیشن
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 09:28pm

اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کے علیل ہونے پر الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر سید آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق آصف حسین اس وقت اسپیشل سیکرٹری ون کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آصف حسین،عمر حمید کی عدم موجودگی میں بطور سیکرٹری خدمات سر انجام دیں گے۔

وضح رہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان ناساز طبیعت کے باعث میڈیکل ریسٹ پر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اپنے استعفے میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی اس لیے عہدہ چھوڑ دیا۔

ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تا حال سیکریٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

secratory election commission

asif hussain