Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کی بلا بحالی کیلئے درخواست 10 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم

چیف جسٹس پی ٹی آئی کے حامد خان کی عدالت میں عدم موجودگی پر برہم
شائع 08 جنوری 2024 03:56pm

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی بحالی کیلئے درخواست کو دس جنوری کو مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آءی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ استدعا ہے آج ہی بلے کے نشان کا کیس سماعت کیلئے مقرر کرکے سنا جائے، بلے کے نشان سے متعلق کل پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہے، آج کسی بھی وقت کیس کو سماعت کر کے سن لیں۔

سپریم کورٹ نے بلے کے نشان کیس میں حامد خان کو بلا لیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حامد خان کہاں ہیں؟ جس پر شعیب شاہین نے بتایا کہ وہ لائبریری میں ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بلائیں ان کو، آپ اٹھ کر کمرہ عدالت آنے کی زحمت نہیں کرین گے تو ہم کیا کریں؟ سب سے زیادہ درخواستیں پی ٹی آئی کی آ رہی ہیں اورسنی بھی جا رہی ہیں، کیس بھی لگوانا ہے اور اٹھ کر عدالت بھی نہیں آنا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا شعیب شاہین کی طرف سے کوئی جواب آیا ہے؟ حامد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے بلانے پر روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کر دیں؟

حامد خان نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آج 9 ممبر بنچ کا کیس بھی ہے اور ایک خصوصی بنچ کا کیس بھی ، جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ ہماری ترجیح آج ہے، نہیں تو پھر پرسوں لگا دیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا آپ فیصلے کے خلاف آئے یا 184 تھری کی درخواست ہے؟

وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف 185 تھری میں سپریم کورٹ آئے تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بس پھر معاملہ ججز کمیٹی کے پاس نہیں جانا تو پرسوں کیس مقرر ہوگیا۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی بحالی کیلئے درخواست 10 جنوری کیلئے مقرر کردی۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Election 2024

PTI bat symbol

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 8 2024