جنسی اسمگلر کے جزیرے کا دورہ: عمران خان سے متعلق دعویٰ پر وسیم اکرم برہم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولروسیم نے سوشل میڈیا پر ایک صارف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کا دعویٰ تھا کہ عمران خان نے جنسی اسمگلرجیفری ایپسٹین کے جزیرے کا دورہ اس وقت کیا جب وہ پیشہ ورانہ طور پر کرکٹ کھیل رہے تھے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں کہا کہ ’جھوٹ پھیلانا بند کرو‘۔ صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان ایپسٹین لسٹ میں بھی شامل ہیں اوروسیم اکرم نے مبینہ طور پر اسے پوڈ کاسٹ میں شیئر کیا۔
علی شہباز چوہدری نامی صارف نےالزام عائد کیا تھا کہ وسیم اکرم نے ایک قصہ بیان کیا جس میں بتایا گیا کہ سابق کپتان عمران خان اور نوجوانوں کو “گیسلین میکسویل کے نجی طیارے میں ایک ویران جزیرے (ایپسٹین آئی لینڈ) لے جایا گیا تھا۔
صارف نے سزا یافتہ جنسی اسمگلر اور ایپسٹین کے ساتھی گسیلیس میکسویل کے عمران خان کی دو تصاویر بھی شیئر کیں۔تاہم پوڈ کاسٹ کے 40 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں وسیم اکرم نے کہیں بھی ان ناموں کے بارے میں بات نہیں کی جو سوشل میڈیا صارف نے لیے تھے۔
انٹرویو کا کلپ سیم پیری اور ایان ہگنز کی میزبانی میں دی گریڈ کرکٹر کے پوڈ کاسٹ سے لیا گیا تھا جس کا عنوان تھا ، ’عمران نے کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں۔‘
’سوئنگ کے بادشاہ‘ وسیم اکرم کا انٹرویو 22 نومبر 2022 کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
انٹرویو کے وسط میں اکرم سے 1992 کے ورلڈ کپ فاتح کپتان کے ساتھ سرکٹنگ کے بارے میں پوچھا گیا تھا کہ جب عمران خان کنگز کراس میں آپ کے ساتھ جا رہے ہوں تو ان کے ساتھ سرکٹ کرنا کیسا لگتا ہے۔
وسیم اکرم نے اس پر ایک نائٹ کلب میں جانے کی کہانی سنائی جہاں خواتین مداحوں نے عمران خان کو گھیر لیا۔
گیانا میں 1998 کے ٹیسٹ میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور سابق کرکٹر اعجاز احمد نے بتایا کہ وہ ایک دورے پر جا رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہنوہ بھی ان کے ساتھ گئے تھے۔ عمران خان ہمیں اور اپنے ایک دوست کو لے گئے، اور ایک خاتون ہمیں ہوائی اڈے پر لے گئیں جن کے پاس اپنا ہوائی جہاز تھا۔ ہم ایک نجی طیارے میں بیٹھ گئے اور تقریبا 45 منٹ کا سفر طے کرکے ایک ویران جزیرے پر چلے گئے۔ وہاں ایک رن وے تھا اور بظاہر اس جزیرے کا مالک اس (خاتون) کا والد تھا جو میرے خیال میں لاگنگ کا کاروبار تھا۔
وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ وہ گھر میں ’بات‘ کرنے چلے گئے، میں نے اور اعجاز نے ایک دوسرے کو دیکھا، میں نے کہا ٹھیک ہے اب ہمیں کیا کرنا چاہئیے؟ ہم ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتے۔ ہم جنوبی امریکہ کے وسط میں ایک جزیرے پر ہیں۔
واضح رہے کہ اس اسکینڈل میں آنے والے دنوں میں 150 سے زیادہ نام عام کیے جاسکتے ہیں کیونکہ ایک جج نے 2019 میں جنسی جرائم کے مقدمے کا انتظار کرتے ہوئے خود کشی کرنے والے امریکی فنانسر ایپسٹین سے متعلق مقدمے کے حصے کے طور پرایسا کرنے کا حکم دیا تھا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان دستاویزات میں سابق امریکی صدور بل کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں جن پر اس معاملے میں کسی غلط کام کا الزام نہیں ہے۔
رواں ہفتے کے اوائل میں کامیڈین جمی کیمیل نے امریکی اسٹار فٹبالر آرون روجرز کو قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی جب فٹ بالر نے کہا تھا کہ رات گئے جمی کا نام اس فہرست میں شامل ہوسکتا ہے۔
عدالتی حکم کے بعد 1990 میں لندن میں ایک پارٹی کے دوران میکسویل کے ساتھ لی گئی عمران خان کی یہ دو تصاویر سوشل میڈیا پر دوبارہ منظر عام پر آئیں۔ یہ تصاوی سیوائے ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں لی گئی تھیں۔
Comments are closed on this story.