Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں گاڑی پر فائرنگ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
شائع 08 جنوری 2024 11:29am

راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی گاڑی پر فائرنگ مخالف فریق کی جانب سے کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں شجاع یونس، عاطف اور انابیہ شامل ہیں جبکہ فلک شیر، ثاقب اور تابندہ زخمی ہیں۔

والد کے فرنیچر شو روم سے شادی شدہ بیٹی کی جلی ہوئی لاش برآمد

لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

rawalpindi

firing incident