ملک بھرمیں سردی بڑھ گئی، کراچی والے بھی تیار رہیں
ملک بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کراچی میں سرد ہواؤں کا راج ہے جس سے سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد کا موسم خشک اور رات میں خاصا سرد رہنے کا امکان ہے۔ وقفے وقفے سےچلنے والی تیز ہواؤں کے سبب کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج کراچی کا 5 واں نمبر ہے ، شہر کا ائر کوالٹی انڈیکس 182ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار3 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جن میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہزیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے مغربی سسٹم آج ملک میں داخل ہونے کے باعث شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ اور پنجاب کے ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق ایم 1 پشاور سے اسلام آباد تک جبکہ موٹرویز ایم 2 ٹھوکر نیازبیگ سے ہرن مینار تک اورایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کیا گیا ہے۔ایم 5 کو شیر شاہ سے ظاہرپی اور سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیرخان سے کاٹلنگ انٹرچینج تک ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.