Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں جیالے کرسی کے لئے ایک دوسرے پر برس پڑے

جیالے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کرتے رہے
شائع 07 جنوری 2024 04:15pm
فوٹو: آج نیوز اسکرین گریپ
فوٹو: آج نیوز اسکرین گریپ

پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا، اور جیالوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں چیئرمین بلاول بھٹو کی آمد سے قبل جیالے آپس میں الجھ پڑے۔

ذرائع کے مطابق کنونشن میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوا، جو گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش پر جا پہنچا۔

ذرائع نے ب تایا کہ جیالے ایک دوسرے پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کرتے رہیں، تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا اور معاملے کو رفع دفع کیا۔

Lahore High Court

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

Election Jan 7 2024