Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص

اس سے قبل بھی 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص کی گئی تھی، ترجمان محکمہ صحت
شائع 07 جنوری 2024 03:16pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق شارجہ اور جدہ سے آنے والے مزید دو مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس سے قبل بھی 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص کی گئی تھی۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ قمبر شہداد کوٹ کا رہائشی گزشتہ روز شارجہ سےکراچی پہنچا تھا، جب کہ دوسرے 27 سالہ مسافر کا تعلق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے ہے، جو جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔

ترجمان کے مطابق جانچ کے لیےمریضوں کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی روانہ کر دیے گئے ہیں، اور دونوں مسافروں کو قرنطینیہ کی ہدایت کے ساتھ گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

پاکستان میں نئے کورونا ویریئنٹ کے دو مشتبہ کیس سامنے آگئے

کورونا کی نئی قسم سے بھارت میں شدید خوف، کرناٹک نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ 4 سے 5 روز میں موصول ہوتی ہے، اور رپورٹ آنے کے بعد ہی کوویڈ کی قسم کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص کی گئی تھی، جو بینکاک اور جدہ سے کراچی پہنچے تھے، اور ان کا تعلق ڈیرہ غازی خان اور سانگھڑ سے تھا۔

quarantine

corona

corona vaccination

corona virus

CORONA VARIANT JN.1