Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت نے عام کشمیریوں کو عسکریت پسند بنادیا، سرینڈر نہیں کرینگے، محبوبہ مفتی

مودی سرکار شمال مغربی علیٰحدگی پسندوں سے بات کرتی ہے مگر کشمیریوں کیلئے پالیسی کچھ اور ہے
شائع 07 جنوری 2024 02:52pm

مقبوضہ جموں و کشمیر کی سرکردہ سیاست دان محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے عام کشمیریوں کو عسکریت پسند بنا ڈالا ہے۔ وہ سرینڈر نہیں کریں گے۔

اننت ناگ (اسلام آباد) میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی حکومت (مودی سرکار) شمال مشرقی انڈیا کے علیٰحدگی پسندوں سے تو بات چیت کرتی ہے مگر جموں و کشمیر کے حوالے سے پالیسی کچھ اور ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ قومی سلامتی یقینی بنانے کے نام پر بھونڈے اقدامات کے جارہے ہیں۔ چھاپے مار مار کر لوگوں کو گرفتار کرنے کے بعد جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔

یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے اپنے ہی لوگوں کو ایسے قابلِ اعتراض سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Mehbooba Mufti

JAMMUN AND KASHMIR

NORTEAST MILITANTS

LAYMAN IN KASHMIR

ARRESTS