Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں

اعتراضات کے لیے 11 جنوری تک ڈی او آرز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، ترجمان ای سی پی
شائع 06 جنوری 2024 11:18pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے انتخابی حلقے کے حساب سے ابتدائی پولنگ اسٹیشنز کی لسٹیں شائع کی جاچکی ہے، اس حوالے سے 11 جنوری تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے پاس اعتراضات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پولنگ لسٹ پر حلقے کا کوئی بھی امیدوار یا ووٹر اعتراض یا تجاویز جمع کرواسکتا ہے، 12 سے 17 جنوری کے دوران ڈی آر اوز ان اعتراضات یا تجویز پر اپنا فیصلہ دیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن کی حتمی فہرست عام انتخابات سے 15 روز قبل آویزاں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے پی کے 91 کوہاٹ کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں پھر تبدیلی کردی

میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق، انتخابی نتائج جاری کرنے پر کب تک پابندی رہے گی

ECP

اسلام آباد

Polling Station

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Polling staff training

Election Jan 6 2024

Polling Stations List