Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : نجی سوسائٹی کی مسجد میں فائرنگ سے امام جاں بحق

ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئی، تحقیقات جاری ہیں، پولیس
شائع 06 جنوری 2024 10:10pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

لاہور کے علاقے مناواں میں واقع نجی سوسائٹی میں فائرنگ سے امام مسجد کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے مسجد میں داخل ہوکر امام مسجد پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت قاری محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

firing

lahore

lahore police