Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ اب ہمارے منحرف اراکین کو میدان میں اتارنے جا رہی ہے: ترجمان تحریک انصاف

پی ٹی آئی کا راجہ ریاض کی قیادت میں منحرف اراکین کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر ردعمل
شائع 06 جنوری 2024 04:24pm

پاکستان تحریک انصاف نے راجہ ریاض کی قیادت میں منحرف اراکین کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے ’رجیم چینج‘ کے آلہ کار بننے والوں کو ٹکٹ کی پیشکش عمران خان کی حکومت گرانے کی ’سازش‘ میں ملوث کرداروں کا اعترافِ جرم ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ منحرف اراکین پر ایک منتخب حکومت کے خلاف سازش میں سہولت کاری کے عوض ن لیگ کی خاص نوازشات ملک میں رہی سہی جمہوریت کا قَلع قَمع کرنے کی طرف قدم ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق 30 سالہ سیاسی تجربہ رکھنے والی ن لیگ کی عوامی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ الیکشن میں اپنے دیرینہ ساتھیوں کے بجائے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو میدان میں اتارنے کی تیاری کررہی ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کے دن ملک کے مقبول ترین قائد کے خلاف سازش کے ذریعے جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کی رسوائی ہی مقدر ہو گی۔

مزید پڑھیں

سینیٹ سیکریٹیریٹ کی الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول فوری تبدیل کرنے کی ہدایت

الیکشن التواء کی قرارداد کے خلاف نئی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی

ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ن لیگ کیلئے درد سر بن گیا

pti

PMLN

اسلام آباد

Raja Riaz

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

Election Jan 6 2024