Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سُہیل احمد کی لاہوریوں کے لیے مانگی گئی دُعا پر قہقہے لگ گئے

'ایف سی والے جب داخلہ دیتے ہی تو انہیں ساتھ ایک ایک کینیڈا کی جیکٹ دینے کی بھی توفیق عطا فرما'
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2024 02:51pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پاکستان کے مقبول کامیڈین اور سینئر اداکار سہیل احمد کی لاہوریوں کیلئے کی گئی پُرمزاح دعا توجہ کا مرکز بن گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کامیڈی اداکار کو اسٹیج پر کھڑے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو دراصل لاہور کے ایف سی کالج میں منعقدہ ایک مشاعرے کی ہے جس میں سہیل احمد کو بطورِ مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

سردی کی شدت کے باعث سہیل احمد کی جانب سے مانگی جانے والی اس برجستہ دُعا پر محفل زعفران زار ہوگئی۔

سہیل احمد نے وہاں پر موجود ناظرین سے دعا پر آمین کہنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ پاک ایف سی کالج والوں کو کسی آڈیٹوریم کے اندرمشاعرہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اے اللہ پاک اگر انہوں نے آڈیٹوریم میں آلواسٹور کیے ہوئے ہیں تو انہیں پھر گرمیوں میں مشاعرہ کرنے کی توفیق عطا فرما‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اللہ پاک اگر یہ لوگ کھلے میدان میں مشاعرہ کریں تو انہیں نیچے زمین پر دریاں بچھانے کی توفیق عطا فرما، اللہ پاک دو گھنٹے ٹھنڈے فرش پر بیٹھنے کے بعد اٹھنے کی توفیق عطا فرما، اللہ پاک اگر یہ لوگ سردیوں میں ہی مشاعرہ کرتے ہیں تو انہیں اس کے اندر انگھیٹیاں رکھنے کی توفیق عطا فرما‘۔

سیہل احمد نے دعا کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ پاک ایف سی والے جب داخلہ دیتے ہیں تو انہیں ساتھ ایک ایک کینیڈا کی جیکٹ دینے کی بھی توفیق عطا فرما‘۔

اس موقع پرشرکاء کے گونجنے والے قہقہے بےساختہ تھے۔

سہیل احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بے شمار ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی اور اپنے چاہنے والوں سے خوب داد وصول کی۔

لیکن سہیل احمد کی زندگی کا بڑا حصہ اسٹیج پر گزرا ہے جہاں چاہنے والے ان کی جاندارپرفارمنس دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

سہیل احمد کے مشہور اسٹیج ڈراموں میں مرغی انڈہ تے ایف ڈی، دیوانے مستانے، ٹوپی ڈرامہ، شاباش بیگم، سوا سیر، نو ٹینشن اور کوٹھا وغیرہ شامل ہیں۔

آج کل انہیں ان کے ٹاک شو ’حسبِ حال‘ کے کردار میں ’عزیزی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

lahore

Instagram

Viral Video

lifestyle

شخصیات

Winter Season

Sohail Ahmed

Comedian Actor

FC College