Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے دُھوپ کے علاوہ کیا ضروری ہے؟

موسمِ سرما میں ٹھنڈ کی شدت کے باعث اکثریت کو ہڈیوں میں درد کی شکایات رہتی ہیں
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2024 11:56am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

موسمِ سرما میں ٹھنڈ کی شدت کے باعث اکثریت کو ہڈیوں میں درد کی شکایات رہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں دھوپ سینکنا مفید سمجھا جاتا ہے، لیکن ساتھ ہی غذا بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

دھوپ میں موجود وٹامن ڈی آسٹیوپوروسس کے امکانات کو کم کرتے ہوئے ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ بچوں کو بھی ہڈیوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

قدرت نے موسمِ سرما کی مناسبت سے موسمی خوراک میں غذائیت پوشیدہ رکھی ہے جو سردیوں میں ہونے والے انفیکشنز سے بچاؤ میں مدد کرتی ہے۔

ہر گھر میں موسمِ سرما میں خشک میوہ جات بہت ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ خشک میوہ جات نہ صرف سردی کی شدت کو کم کرتے ہیں بلکہ وٹامن ڈی سے بھرپوربھی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق انجیر، کشمش، مونگ پھلی، کاجو، خشک خوبانی اور اخروٹ میں وٹامن ڈی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہئی مفید ہے۔

یہ مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے کے ساتھ ساتھ خون کے جمنے اور الیکٹرولائٹ کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق موسمِ سرما میں وٹامن ڈی کو ان وجوہات کی بناء پر اپنی غذاؤں میں لازمی شامل کرنا چاہئیے۔

ہڈیوں کی صحت

وٹامن ڈی کیلشیم جذب کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے، یہ ہڈیوں کی صحت اور مضبوطی میں بھی مدد کرتا ہے۔

مضبوط مدافعتی نظام

وٹامن ڈی انسانی جسم کو ہر قسم کے انفیکشن سے بچاتے ہوئے مدافعتی نظام کو مضبوطی بخشتا ہے۔

خوشگوار موڈ

خشک میوہ جات میں موجود وٹامن ڈی موڈ کوبہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ذہنی تندرستی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

دائمی بیماری سے بچاؤ

وٹامن ڈی انسانی جسم کو دل کی بیماریوں سمیت متعدد دائمی بیماریوں کے خطرات سے بچاتا ہے۔

صحت

lifestyle

Winter Season

Benefits

Dry Fruits

Winters

healthy lifestyle

health benefits

almonds

Fig

Foods

Walnut