Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مری گلیات جانے کا پروگرام ہے تو جان لیں وہاں موسم آئندہ ہفتے کیسا رہنے والا ہے

بارش اور برفباری کے امکانات پر پی ڈی ایم اے کا بیان جاری
شائع 06 جنوری 2024 10:03am

پروونشل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ مری ، گلیات اور قرب و جوار میں آج موسم سخت سرد اور خشک رہے گا، جبکہ اتوار کو کہیں کہیں بادل چھائے ہوں گے اور سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پیر کے روز مری ، گلیات اور قرب و جوار میں ہلکی بارش اور رات کے وقت برف باری کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ منگل کو آسمان پر بادلوں کے ڈیرے ہوں گے جبکہ صبح برف باری کا امکان ہے، بدھ کو موسم سخت سرد اور خشک رہنے کے امکانات ہیں۔

سرما کی مزید تعطیلات؟ محکمہ موسمیات کی غیر معمولی سخت سردی کے دعوؤں پر وضاحت

جمعرات کے روز بھی سردی کی شدت برقرار رہے گی اور موسم خشک ہوگا۔

ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

Rain

Murree

weather

snowfall

Galyat