Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دُنیا کی 25 محفوظ ترین ائرلائنز، کیا پی آئی اے شامل ہے؟

ائرلائن سیفٹی ویب سائٹ نے دنیا کی 20 کم قیمت ائر لائنز بھی بتادیں
شائع 06 جنوری 2024 09:56am
تصوہیر: اے ایف پی
تصوہیر: اے ایف پی

دنیا بھر میں بٖڑھتے ہوئے فضائی حادثات کے پیش نظر مسافروں کے ذہنوں میں یہ سوال آنا فطری سی بات ہے کہ 2024 کے لئے دنیا کی محفوظ ترین ائر لائنز کون سی ہیں؟۔

فضائی سفر کرنے والوں کو اس سوال کا جواب ائر لائن سیفٹی اور پروڈکٹ ریٹنگ کا جائزہ لینے والی ویب سائٹ AirlineRatings.com کی جانب سے جاری کردہ 25 محفوظ ترین ائرلائنز کی نئی رینکنگ سے مل گیا ہے۔

ائرلائن ریٹنگز نے اپنے منفرد سیون اسٹار ریٹنگ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے 385 ائرلائنز کی سیفٹی اور ان فلائٹ پروڈکٹ کی درجہ بندی کی۔ اس میں سائٹ سنگین واقعات ، حالیہ مہلک حادثات ، ہوابازی کے گورننگ اور صنعتی اداروں کے آڈٹ ، صنعت کے معروف حفاظتی اقدامات ، ماہر پائلٹ کی تربیت کا جائزہ ، بیڑے کی عمر اوردیگرعوامل کی ایک جامع رینج پر غورکیا گیا۔

تاہم اس جائزے میں ایسی چیزوں کو چھوڑ دیا گیا جن پر ائر لائنز کا کوئی کنٹرول نہیں ہے، جیسےکہ پرواز کے دوران پرندوں کے ٹکرانا، موسم کے باعث رخ موڑنا یا آسمانی بجلی گرنا۔

گزشتہ سال اس سائٹ نے ٹاپ 20 ائر لائنز کی فہرست جاری کی تھی۔ سال 2024 کے لیے سرفہرست ائر نیوزی لینڈ رہی جس نے ائر لائن سیفٹی اور آپریشنل ایکسیلینس میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ ائر نیوزی لینڈ نے 2022 میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

ویب سائٹ کے ایڈیٹر ان چیف جیفری تھامس کے مطابق ، ’ائر نیوزی لینڈ انتہائی مشکل موسمی ماحول میں کام کرتی ہے جو پائلٹ کی مہارت کو جانچتی ہے۔ ویلنگٹن دنیا کے سب سے زیادہ ہوا دار ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، جبکہ کوئنز ٹاؤن ایک بہت بڑا نیویگیشن چیلنج ہے۔ ائر نیوزی لینڈ کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس نے جدید ترین ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی اور اس کے طیارے جدید ترین ہیں‘۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیسا کی قنطاس ہے جس نے 2023 میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم ائر نیوزی لینڈ اور قنطاس کے درمیان سیفٹی مارجن بہت کم تھا۔

محفوظ ترین ائر لائنز کی فہرست میں بین الاقوامی ائرلائنز کا غلبہ ہے۔امریکی کیریئرز کی بات کی جائے تو ٹاپ 10 کی فہرست میں صرف ایک ’الاسکا ائر لائنز‘ ہے جو 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔ئر لائن 2023 کے مقابلے میں دو پوائنٹس نیچے چلی گئی ہے اس سے قبل یآٹھویں نمبر پر تھی)۔

ہوائی ائر لائنز 21 ویں نمبر پر ہے جو 2023 کے مقابلے میں بہت زیادہ پیچھے چلی گئی ، اس سے قبل یہ 12 ویں نمبر پر تھی۔

لاگت کی بات کی جائے تو قنطاس کی ملکیت والی آسٹریلوی ائرلائن جیٹ اسٹار پہلے نمبر پر آتی ہے۔ سب سے کم قیمت والی امریکی فضائی کمپنی فرنٹیئر ہے جو ساؤتھ ویسٹ (نویں نمبر)، سن کنٹری (14 ویں نمبر) اور اسپرٹ (نمبر 15) اور جیٹ بلیو (نمبر 17) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹے نمبر پر ہے۔

دنیا کی ٹاپ 25 محفوظ ترین ائر لائنز

ائر نیوزی لینڈ

قنطاس

ورجن آسٹریلیا

اتحاد ائرویز

قطر ائرویز

امارات

آل نپون ائرویز

Finnair

کیتھی پیسیفک ائرویز

الاسکا ائر لائنز

ایس اے ایس

کورین ائر

سنگاپور ائر لائنز

ایوا ائر

برٹش ائرویز

ترکش ائر لائنز

ٹی اے پی ائر پرتگال

لفتھانسا/سوئس گروپ

KLM

جاپان ائر لائنز

ہوائی ائرلائنز

امریکن ائر لائنز

ائر فرانس

ائر کینیڈا گروپ

یونائیٹڈ ائرلائنز

سیفسٹ ائرلائنزجیٹ اسٹار

سال 2024 کے لیے 20 محفوظ ترین کم قیمت ائر لائنز

جیٹ اسٹار

ایزی جیٹ

ریان ائر

Wizz

نارويجئن

فرنٹئیر

Vueling

Vietjet

ساؤتھ ویسٹ

Volaris

فلائی دبئی

ائر ایشیا گروپ

Cebu Pacific

سن کنٹری

اسپرٹ

ویسٹ جیٹ

جیٹ بلیو

ائر عربیہ

انڈیگو

یورو ونگز

PIA

Pakistan International Airlines

Japan Airlines

AIRLINERATINGS.COM