Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے تمام ائرپورٹس پر مسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ کا عمل شروع

فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا، ترجمان سی اے اے
شائع 06 جنوری 2024 09:35am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ کئی ممالک میں کویڈ کیسز میں اضافے کے بعد ملکی ائرپورٹس پر اسکریننگ ہدایات کا نفاذ ہوچکا ہے۔

سی اے سے کے مطابق تمام بین الاقوامی فلائٹس کے دو فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے بعد مسافروں کی کویڈ-19 اسکریننگ بتدریج شروع ہوچکی ہے، ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا۔

کورونا وائرس کےنئے ویرینٹ کے پھیلنے کا خدشہ، صوبائی محکمہ صحت کا اہم فیصلہ

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاؤنجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ائرپورٹس پر عملہ کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

CAA

Covid Testing

RAT

Airports

JN 1