Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں سرما کی تعطیلات کب تک؟ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کردیا

سوشل میڈیا پر پھیلی اطلاعات سے والدین اورطلبہ اُلجھن کا شکار تھے
شائع 06 جنوری 2024 08:56am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی سفارشات کی بنیاد پر موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی جائے گی۔ موجودہ سرما کی تعطیلات 9 جنوری 2024 تک ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرموسم سرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق پھیلی غیرمصدقہ خبروں کے باعث طلبہ اور والدین الجھن کا شکارتھے، یہ سمجھاجا رہا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

لاہور میں چڑیا گھر کے دورے کے دوران اسی حوالے سے سوال پر نگرا ں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کی سفارشات پر سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نےھ نے سموگ اور دھند کے مسلسل جاری مسئلے پر بات کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھند نہیں ہوتی تھی لیکن اب وہاں بھی دھند برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دُھند کے باعث کم حد نگاہ کی وجہ سے فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہورائرپورٹس بھی اکثر بند ہوجاتے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ موٹروے منصوبے اور ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منصوبے 31 جنوری تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

تجاوزات سمیت جاری کریک ڈاؤن سے متعلق بھی اُن کا کہنا تھا کہں پکڑے جانے کے فورا بعد لوگ بدانتظامی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔جاری کوششوں کے باوجود، اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے مستقل نگرانی کی ضرورت ہے۔

winter vacations

punjab

Winter Season