Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بحیرہ عرب میں جہاز قذاقوں سے چھڑا لیا گیا

لائبیریا کے جھنڈے والا جہاز برازیل سے بحرین جا رہا تھا
شائع 05 جنوری 2024 09:06pm
فوٹو ــ اسکرین گریب / انڈیا ٹو ڈے
فوٹو ــ اسکرین گریب / انڈیا ٹو ڈے

بھارتی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ایک جہاز کو قذاقوں سے چھڑا لیا گیا، جہاز پر بھارتی اور دیگر ممالک کے افراد سوار تھے۔

بھارتی بحریہ نے جمعہ کے روز صومالیہ کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر سوار عملے کے تمام 21 ارکان کو بچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان افراد میں 15 بھارتی باشندے بھی شامل ہیں۔

لائبیریا کے جھنڈے والے بحری جہاز ایم وی لیلا نورفوک نے صومالیہ کے مشرقی حصے کے قریب ہائی جیکنگ کا ایک افسوسناک اشارہ دیا۔

واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے بھارتی بحریہ کے بیان میں کہا گیا کہ تجارتی جہاز نے برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) پورٹل پر ایک پیغام بھیجا تھا کہ پانچ سے چھ نامعلوم مسلح اہلکار 4 جنوری کی شام کو جہاز میں سوار ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو آئی این ایس چنئی پر میرین کمانڈوز کے ایک آپریشن نے کارگو جہاز پر عملے کے تمام ارکان کو بچالیا۔

دعوے میں مزید کہا گیا کہ بحریہ نے اپنے جنگی جہاز آئی این ایس چنئی کو روانہ کیا اور جمعرات کے روز کارگو جہاز سے ہنگامی سگنل ملنے کے بعد میری ٹائم آپریشنز کو فعال کیا گیا۔

نیوی نے کہا کہ بحریہ کے ایلیٹ میرین کمانڈوز نے جہاز پر کارروائی کی اور ہائی جیکروں کی عدم موجودگی کی تصدیق کی۔

لائبیریا کے جھنڈے والا جہاز ایم وی لیلا نورفوک پورٹ ڈو ایکو (برازیل) سے بحرین جا رہا تھا۔

red sea

arabian sea

Cargo ships

Piracy