Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی نے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

ایک ہفتے کے اندر جواب دیں کہ کیوں نہ آپ کیخلاف ڈسپلنری ایکشن کیا جائے، شوکاز نوٹس
شائع 05 جنوری 2024 09:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ میں الیکشن ملتوی ہونے کی قرارداد سے متعلق سینیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز جاری کردیا۔

سینیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس آج سینٹ میں انتخابات کے التواء کے حوالے سے قرارداد کی مخالفت نہ کرنے پر دیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر بخاری کی طرف سے جاری شوکاز نوٹس میں سینیٹر بہرہ مند تنگی کو قرارداد کی حمایت کرنے اور اس پر بحث میں حصہ لینے پر وضاحت مانگی گئی ہے۔

شوکاز میں کہا گیا کہ آپ نے پارٹی لیڈرشپ کی ہدایات اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، واضح کریں کیوں آپ نے قرارداد کی حمایت کی اور حمایت میں تقریر بھی کی؟

نوٹس کے متن کے مطابق آپ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر منتخب سینیٹر اور پارلیمانی پارٹی کے رکن ہیں، آپ کو معلوم ہے 8 فروری کے انتخابات کے لیے پارٹی پرعزم ہے، اس کے باوجود آپ نے قرارداد کی حمایت کیوں کی؟ لہٰذا ایک ہفتے کے اندر جواب دیں کہ کیوں نہ آپ کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کیا جائے۔

مزید پڑھیں

الیکشن ہوں گے، بلاول بھٹو نے سینیٹ کی قرار داد مسترد کردی

پی ٹی آئی نے سینیٹ قرارداد کو غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دے دیا

وزیراعظم یا کابینہ کی طرف سے الیکشن تاخیر سے متعلق کوئی حکم موجود نہیں تھا، نگراں وزیر

قبل ازیں پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھاکہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قرارداد کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے قرار داد کے وقت ایوان میں موجود پیپلز پارٹی کے رکن بہرہ مند تنگی سے وضاحت لینے کا بھی اعلان کیاتھا۔

خیال رہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہونے والے سینیٹ اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان میں 14 ارکان موجود تھے، خیبرپختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے الیکشن التوا کی قرارداد پیش کی، قرارداد کی بی اے پی ارکان اور فاٹا سے رکن ہدایت اللہ نے حمایت کی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرگردیپ سنگھ اور پیپلزپارٹی کے رکن بہرہ مند تنگی نے خاموشی اختیار کی، ایوان میں موجود مسلم لیگ ن کے رکن افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی۔

اسلام آباد

PPP

Senate session

Show cause notice

Pakistan People's Party (PPP)

Senate of Pakistan

Election 2024

bahramand tangi

senator bahramand tangi