Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کتے نے گھر میں رکھے 11 لاکھ روپے مالیت کے ڈالرز کھالیے

جن پیسوں کو کتے نے کھایا ان سے گھر کی باڑ لگوانی تھی
شائع 05 جنوری 2024 05:33pm
فوٹو ــ اسکرین گریب / سی این این
فوٹو ــ اسکرین گریب / سی این این

امریکی ریاست پینسلوانیا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں پالتو کتے نے مالک کے چار ہزار ڈالر کھا لیے یہ رقم پاکستانی روپوں میں 11 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

واقعہ کچھ اسطرح پیش آیا کہ دسمبر کے شروع میں پٹسبرگ شہر کے رہائشی کلیٹن نے اپنے کچن میں ایک لفافہ رکھا جس میں چار ہزار امریکی ڈالر موجود تھے، اس رقم سے گھر کی باڑ لگوانی تھی۔

رقم کو کچن کے کاؤنٹر پر رکھنے کے چند منٹ بعد دیکھا تو یہ لفافہ ان کے پالتو کتے کے منہ میں تھا اور ان کے پکڑنے تک کتا ڈالرز کو کھا چکا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق گھر کے مالک کلیٹن اور ان کی اہلیہ کیری لا نے سیسل نامی اس کتے کی قے سے ملنے والے اور دیگر ٹکڑوں کو جمع کیا اور انھیں ٹیپ سے جوڑا لیکن 450 ڈالر ابھی تک غائب ہیں۔

سیسل کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے اس جوڑے کو بتایا کہ ان کے کتے کی صحت ٹھیک رہے گی۔

جس وقت کتے نے 4 ہزار ڈالر کا لفافہ ہڑپ کیا اس وقت تو مالکان خاصے پریشان ہوئے تاہم اب وہ پالتو کتے کی اس حرکت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور مختلف میڈیا کو اس حوالے سے انٹرویو بھی دے چکے ہیں۔ انھوں نے وائرل ویڈیو پر لکھا کہ ’ملنے والے باقی نوٹ ہمارا سب سے مہنگا فن پارہ ہوں گے‘۔

USA

US Dollars

Dogs