Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پولیس افسران کی ترقی پر آئی جی اسلام آباد اور وزارت داخلہ آمنے سامنے آگئے

وزارت داخلہ کی جانب سے ترقیوں کو روکنے کیلئے چیف کمشنر آفس کو خط ارسال
شائع 05 جنوری 2024 04:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پولیس افسران کی ترقی پر آئی جی اسلام آباد اور وزارت داخلہ آمنے سامنے آگئے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ترقیوں کو روکنے کے لیے چیف کمشنر آفس کو خط ارسال کردیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد نے 31 مئی 2023 کو افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقیاں دیں، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے ترقیاں بغیر اختیارات کے دی گئیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد نے ترقیاں دیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ترقیوں کو کالعدم قرار دیا گیا،وزارت داخلہ کی جانب سے چیف کمشنر آفس کو خط لکھ دیا گیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد کے آئی جی اور ڈی سی کو ہٹانے سے نگراں حکومت کا انکار

الیکشن کمیشن نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد

IG Islamabad

interior ministry

promotions

police officers