Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد: نوجوان آزاد امیدوار کے کاغذات پر اعتراضات کا انوکھا کیس

ریٹرنگ افسر نے ایپلیٹ ٹریبیونل کے سامنے غلطی تسلیم کر لی
شائع 05 جنوری 2024 03:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

امیدوار کے مطابق ریٹرنگ افسر نے اسلام آباد میں تین پلاٹ ہونے کا اعتراض لگاکر کاغذات مسترد کردیے اور بعد میں ریٹرنگ افسر نے ایپلیٹ ٹریبیونل کے سامنے غلطی تسلیم کر لی۔

اسلام آباد میں نوجوان آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کا انوکھا کیس سامنے آیا۔

امیدوار حمزہ علی کے مطابق ریٹرنگ افسر نے اسلام آباد میں تین پلاٹ ہونے کا اعتراض لگایا اور کاغذات مسترد کردیئے۔

امیدوار حمزہ کے مطابق ریٹرنگ افسر نے لکھا ہے کہ جموں کشمیر کوآپریٹو سوسائٹی میں میری پراپرٹیز ہیں، جب کہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کو بھی نہیں جانتا جہاں کے پلاٹوں کا اعتراض لگا۔

حمزہ علی کے مطابق ریٹرنگ افسر نے ایپلیٹ ٹریبیونل کے سامنے غلطی تسلیم کر لی ہے۔ اور جسٹس ارباب نے بتایا ہے کہ آر او نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غلطی سے اعتراض لگ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کو بیٹے سمیت الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

حمزہ علی کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت میں این اے 46 اسلام آباد سے الیکشن لڑ رہا ہوں، نہ میرے پلاٹ ہیں اور نہ ہی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کو جانتا ہوں۔

General Election

Election 2024

nomination papers reject

Nomination Papers Accepted