Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

فواد چوہدری کو 9 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے، احتساب عدالت
شائع 05 جنوری 2024 01:30pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

احتساب عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

نیب نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سنایا اور فواد چوہدری کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ فواد چوہدری کو 9 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔

NAB

Fawad Chaudhary