Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ نو مئی کی نئی تہلکہ خیز ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آگئی

شرپسند جماعت کا پرچم اٹھائے تخریب کاری میں مصروف نظر آئے
شائع 05 جنوری 2024 12:08pm
جناح ہاؤس لاہور فوٹو۔۔۔۔۔ رائٹرز
جناح ہاؤس لاہور فوٹو۔۔۔۔۔ رائٹرز

سانحہ نو مئی کی نئی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے، جس میں مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسند مکمل تیاری کے ساتھ جماعت کا پرچم اٹھائے تخریب کاری میں مصروف نظر آتے ہیں۔ سانحہ نو مئی کی نئی ویڈیو میں مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسند کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے ہیں۔

ویڈیو میں شر پسند مکمل تیاری کے ساتھ ، جماعت کا پرچم اٹھائے تخریب کاری میں مصروف نظر آئے، اور فوٹیج میں باغیانہ نعروں کے ساتھ شرپسندوں کو سرکاری املاک کو اگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نئی ویڈیو میں شر پسند کارروائی پر اظہار مسرت اور کامیابی کے اشارے بھی کرتے نظر آرہے ہیں، جب کہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور آگ لگاتے ہوئے اور ویڈیو بناتے یہ شر پسند واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

لوٹ مار اور تخریب کاری کے مناظر ریاست کو نقصان پہنچانے کے واضح ثبوت ہیں، سانحہ نو مئی مخصوص جماعت کی طرف سے مکمل تیاری کے ساتھ کیا گیا تھا۔

pti

lahore

lahore police

9 May

jinah house