Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

فرانس اور اسکینیڈینیویا کے بعد برطانیہ کو بھی سیلاب نے گھیرلیا

برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک کو برف باری کے ساتھ سیلاب کے ہاتھوں بھی مشکلات کا سامنا
شائع 05 جنوری 2024 09:07am

فرانس اور اسکینڈینیوین ممالک کے ساتھ ساتھ اب برطانیہ کو بھی بارشوں اور سیلاب نے آ گھیرا ہے۔ برطانیہ کے متعدد علاقوں میں سیلاب کے ہاتھوں تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیلابی ریلوں کے باعث متعدد مقامات پر آمد و رفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ بعض سڑکیں بند کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرین سروس بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ناٹنگھم شائر، ڈربی شائر، ویلز اور مغربی مڈلینڈز میں سیلاب، شمالی انگلینڈ، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں بھی بارشوں اور سیلاب سے تباہی ہوئی ہے۔

انگلینڈ کے طول و عرض میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ 270 سے زائد مقامات پر سیلاب سے متعلق انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں صحت عامہ کی ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ موسم ہفتہ بھر جاری رہے گا۔ مزید بارش، سیلاب اور سخت سرد موسم کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یورپ کے بیشتر علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں۔ برف باری کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی معطل ہوگئے ہیں۔ ڈنمارک، سوئیڈن، ہالینڈ، ناروے، فن لینڈ اور چند دوسرے ممالک میں بیشتر اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ سوئیڈن میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے۔ روس کا بھی شدید سردی کے باعث برا حال ہے۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے کہا ہے کہ نقل و حرکت سے ممکن حد تک گریز کریں۔

flood

Europe

Great Britain

SNOWSTORM