Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کردیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ قوانین میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟
شائع 04 جنوری 2024 11:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی سی سی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ قوانین میں مزید تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

نئی پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق آن فیلڈ امپائر کی جانب سے اسٹمپ کی اپیل ہوئی تو ٹی وی امپائر کیچ کی جانچ نہیں کرسکے گا، کیچ کے لیے الگ سے ریویو لینا ہوگا۔

آئی سی سی نے کن کشن کا قانون بھی مزید واضح کردیا، بولنگ کے دوران کن کشن کی وجہ سے معطل کھلاڑی کے متبادل کو بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

آئی سی سی نے فیلڈ انجری کی تشخیص اور علاج کے لیے مقرر کردہ وقت بھی 4 منٹ تک محدود کردیا۔

قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب ٹی 20 اور ون ڈے میں اوورز کے دوران اسٹاپ واچ کا استعمال کیا جائے گا۔

میچ میں 3 بار اوورز کے درمیان 60 سیکنڈ سے زیادہ وقت لینے پر 5 رنز کی پینلٹی لگائی جائے گی ۔

آئی سی سی کے مطابق پچ یا آٶٹ فیلڈ کو 5 سال کے عرصے میں 5 یا 6 ڈی میرٹ پوائنٹ ملنے پر گراٶنڈ کا انٹرنیشنل اسٹیٹس ختم کردیا جائے گا۔

مینز او ر ویمنز آفیشل کی میچ فیس برابر کر دی گئی ہے، ویمنز کرکٹ کے میچ میں آفیشل کو بھی مینز کرکٹ جتنی میچ فیس ملے گی۔

مزید پڑھیں

آئی سی سی نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلئے یکساں انعامی رقم کا اعلان کردیا

رضوان کا متنازع آؤٹ: پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ

ICC

dubai

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Cricket Laws