Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلامیہ یونیورسٹی اسیکنڈل: تحقیقاتی ٹربیونل کی 6 افراد کیخلاف کارروائی کی سفارش

نگراں کا بینہ اور وزیراعلیٰ نے بھی ذمہ داری فکس کرنے کی منظوری دے دی
شائع 04 جنوری 2024 11:08pm

بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی اسیکنڈل میں ٹربیونل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، تحقیقاتی ٹربیونل نے 6 افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

اسلامیہ یو نیوسٹی اسیکنڈل میں تحقیقاتی ٹریبونل کی سفارش پر نگراں کا بینہ اور وزیراعلیٰ نے بھی ذمہ داری فکس کرنے کی منظوری دے دی۔

ان افراد میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس اور ڈی ایس پی سی آٸی اے جمشید بھی شا مل ہیں، سب انسپکٹر محمد رمضان اور پولیس ٹاٶٹ عبداللہ بھی شامل ہیں۔

2 صحافی جن میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر اقرارالحسن اور یو ٹیوبر ثاقب مشتاق کا نام بھی شامل ہے۔

کمیٹی کے سر براہ لاہور ہاٸیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر تھے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں منصور قادر منسٹر ایچ ای ڈی، اظفر علی ناصر منسٹر اوقاف اور عا مر میر منسٹر انفارمیشن شامل تھے۔

تحقیقاتی ٹربیونل نے ان تمام افراد کے خلاف سفارشات پیش کی ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلامیہ یونیورسٹی: جنسی زیادتی،نازیباویڈیوز کی منظم سرگرمی کا سراغ نہیں ملا، رپورٹ

اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل: سی آئی اے پولیس پر خواتین ٹیچرز کو ہراساں کرنے کا الزام

آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار، اسلامیہ یونیورسٹی میں رابطوں کا انکشاف

Bhawalpur

islamia university bahawalpur

inquiry report

Inquiry Tribunal

Recommendation for action