Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتا ہوں، رہنما پیپلزپارٹی

پی ٹی آئی کو بھی دیگر جماعتوں کا درجہ ملنا چاہئے، قادر خان مندوخیل
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2024 11:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندو خیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے انتخابی نشان لینے کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتے، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتا ہوں۔

آج نیوز کے پروگرام ”آج ایکسکلوزو“ میں بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بھی دیگر جماعتوں کا درجہ ملنا چاہئے، ہم جمہوری کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہر کسی کوآزادی سے جلسے جلوس کی اجازت ہونا چاہئے۔

قادرمندوخیل نے کہا کہ تحریک انصاف سے انتخابی نشان لینے کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتے، کوئی بھی سنگل جج پورے ملک کیلئے فیصلہ نہیں کرسکتا، میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتا ہوں، کیا کسی کوحق ہے کہ منتخب لوگوں کے مستقبل سے کھیلے، اسمبلی میں گیا تو معاملہ لازمی اسمبلی میں اٹھاؤں گا۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بلاوجہ نااہل کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، 9 مئی کے واقعات میں جو ملوث نہیں ان کو ریلیف مل رہا ہے۔

ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ریلیف نہیں انصاف ملا ہے، ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی، جس کا ازالہ ہوا ہے، آئینی اور جمہوری تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں، آئین اورجمہوریت کی بالادستی اہم ہے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ کیا 2017 میں جو ہوا وہ ٹھیک ہوا تھا، آرٹی ایس کے ذریعے پی ٹی آئی کو جتوایا گیا، ن لیگ 2018 میں بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ کرچکی، اور 8 فروری کو بھی مقابلہ کریں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر نے کیا کیا ہے جس سے مقبول ترین لیڈر ہیں، آپ نے نوجوانوں کو ورغلایا اور غلط چیزیں سکھائیں، ہماری معیشت کو بگاڑا اور گالم گلوچ کا کلچردیا، ہم نے آپ سے بلے کا انتخابی نشان نہیں چھینا۔

PMLN

آج اییکسکلوسیو

nehal hashmi

Qadir Mandokhail

Election 2024

Election Jan 4 2024

Nihal Hashmi