Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ کیوں بنا؟

بھارت نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی
شائع 04 جنوری 2024 10:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ ڈیڑھ دن میں ختم ہوگیا جس کے بعد اس میچ کو تاریخ کے مختصر ترین ٹیسٹ کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل فریڈم ٹرافی کا دوسرا ٹیسٹ میچ صرف 107 اوورز میں ختم ہوگیا، میچ کا فیصلہ مجموعی طور پر 642 گیندوں میں ہوا، جس کے بعد یہ میچ تاریخ میں گیندوں کے اعتبار سے مختصر ترین دورانیے میں ختم ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ بن گیا۔

پہلی اننگز میں 55 رنز پرآؤٹ ہونے والی جنوبی افریقا کی ٹیم دوسری اننگز میں 176رنز بنا سکی جبکہ بھارت جو پہلی اننگز میں 153 رنز پر آؤٹ ہوا اسے میچ جیت جیتنے کے لیے صرف 79 رنز کا ہدف ملا جو اس نے با آسانی 3 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

بھارت نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر 2 میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کردی، اس سے پہلے جنوبی افریقا نے سنچورین میں پہلا ٹیسٹ اننگز اور 32 رنز سے جیتا تھا۔

اس سے قبل مختصر ترین ٹیسٹ 656 گیندوں (107 اوورز) میں ختم ہوگیا تھا۔

1932میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ 656 گیندوں میں جیتا تھا جبکہ 1934 میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا ٹیسٹ 672 گیندوں میں مکمل ہوا تھا۔

india

South Africa

test series

india vs south africa

cape town test