Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارتی بولرز چھا گئے، جنوبی افریقا کو عبرتناک شکست

79 رنز کا ہدف بھارت نے 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، سیریز 1-1 سے برابر
شائع 04 جنوری 2024 09:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

بھارت نے جنوبی افریقا کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے فریڈم ٹرافی کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی بھارتی بولرز کی تباہ کُن بولنگ کے باعث پوری افریقی ٹیم 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور بھارت نے مطلوبہ ٹارگٹ 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ جیت لیا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2 دن بھی پورا نہ ہوسکا اور میچ ڈیڑھ دن میں ہی ختم ہوگیا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے ابتدائی دن وکٹوں کی جھڑی لگ گئی، مجموعی طور پر 23 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ اسی روز بھارت کی پوری ٹیم بھی 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

جنوبی افریقا کی پہلی اننگز

جنوبی افریقا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی اُن کے بیٹرز کے قدم ڈگمگا گئے اور پوری ٹیم صرف 55 رنز بنا کر پویلین روانہ ہو گئی اور جنوبی افریقہ پر 98 رنز کی مجموعی بعرتی حاصل کر لی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 2، ڈین ایلگر نے 4، ٹونی دی زوزی نے 2، ٹرسٹن سٹبز نے 3 رنز بنائے۔

ڈیوڈ بیڈنگھم 12، کائل ویرین 15، مارکو جینسن صفر، کیشو مہاراج 3، کگیسو رباڈا5 اورر ناندرے برگر 4 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 6 جبکہ جسپریت بمراہ اور مکیش کُمار نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی پہلی اننگز

بھارتی ٹیم پہلے ہی دن جنوبی افریقا کو صرف 55 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب تو ہو گئی لیکن اس کا خاص فائدہ نہ اُٹھا سکی اور 153 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی اور جنوبی افریقا پر 98 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی۔

بھارتی ٹیم کے 153 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ تھے لیکن اگلے آنے والے 6 بیٹرز مجموعی اسکور میں بغیر کوئی اضافی کیے آؤٹ ہو گئے، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کسی ایک اسکور پر 6 وکٹیں گری ہوں۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے، جبکہ کپتان روہت شرما نے 39، شبمن گل 36، اور کے ایل راہول 8 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی دوسری اننگز

دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کی ٹیم 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اوپننگ بیٹر ایڈن مارکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106 رنز بنائے۔

اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈین ایلگر نے 12، ٹونی دی زورزی ایک، ٹرسٹن سٹبز نے ایک، ڈیوڈ بیڈنگھم 12، کائل ویرین 9، مارکو جینسن 11، کیشو مہاراج 3، کگیسو رباڈا 2، ناندرے برگر 6 اور لُنگی نگیڈی 8 رنز بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 6، مُکیش کما نے 2 جبکہ محمد سراج اور پراسید کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی دوسری اننگز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھارت نے 80 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بھارت کی جانب سے یشوی جیسوال 28، شبمن گل 10 اور ویرات کوہلی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان روہت شرما 16 جبکہ شریار ائیر 4 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو رباڈا، ناندرے برگر اور مارکو جینسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مین آف دی میچ

بھارتی فاست بولر محمد سراج کو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دا میچ ایوارڈ دیا گیا۔

مین آف دی سیریز

بھارتی بولرجسپریت بمراہ اور اپنا الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈین ایلگر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جسپریت بمراہ نے 2 میچوں کی سیریز میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈین ایلگر نے 212 رنز بنائے۔

اس طرح بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریر 1-1 سے برابر ہو گئی۔

india

South Africa

test series

india vs south africa

cape town test