Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی آپ کی، بچہ آپ کا، پیسے آپ نہیں دیں گے، یہ کیسا مذاق ہے؟چیف جسٹس برہم

نکاح نامہ میں درج رقم نہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ لانے پر قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار برہمی
شائع 04 جنوری 2024 06:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نکاح نامہ میں درج رقم نہ دینے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معاملہ سپریم کورٹ لانے پر برہمی کا اظہار کیا اور درخواست گزار کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بیوی آپ کی، بچہ آپ کا، پیسے آپ نہیں دیں گے، یہ کیسا مذاق ہے؟

چیف جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نکاح نامہ میں درج رقم نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے معاملہ سپریم کورٹ لانے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے کیسز کیوں سپریم کورٹ داٸر کرتے ہیں؟ عدالت آپ کو بھاری جرمانہ کرے گی۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آٸندہ ایسا کیا تو پاکستان بار کونسل کو آپ کا کیس بھیجیں گے، نکاح نامہ اور اسلامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں، بیوی آپ کی، بچہ آپ کا ، پیسے آپ نہیں دیں گے اور بوجھ جج پر،عدالت میں ڈرامہ نا کریں ، یہ کیسا مذاق ہے؟

جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ نکاح نامے میں درج ہے کہ شوہرنے گھر بنانے کے لیے بیوی کو 15 لاکھ دینے ہیں، 5 مرلہ گھر تیار کرکے بیوی کو دیدے، کیا آپ بیوی کے مرنے کے بعد اسے گھربنا کر دیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ شادی سے پہلےعدالت آکر پوچھ لیا کریں یا پھرشادی نہ کیا کریں، اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

مزید پڑھیں

تاحیات نااہلی کا فیصلہ اسلامی اصولوں کیخلاف ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ: ٹیکس فراڈ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج

یاد رہے کہ مظفر گڑھ کے رہاٸشی سجاد حسین نے اہلیہ کے دعوے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Chief Justice Qazi Faez Isa

amount mentioned marriage certificate

marrige certificate