Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کا بلاول بھٹو کے مقابلے کے لئے عطا تارڑ اور وحیدعالم کے نام پرغور

حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے، ن لیگی ذرائع
شائع 04 جنوری 2024 05:26pm

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این 127 سے چیئرمین پیپلزپارٹی کے مقابلے میں عطا تارڑ اور وحید عالم خان کو اتارنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور کے حلقہ این اے 127 میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے مقابلے کے لئے عطاء اللہ تارڑ کے ساتھ ساتھ وحید عالم خان کے نام پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے127 میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے، اور اس حلقے میں مسلم لیگ ن ایک مضبوط امیدوار کے ساتھ انتخابی میدان میں جانا چاہتی ہے۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ وحید عالم خان عطا تارڑ سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں، کیوں کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 130 سے پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہرایا تھا، تاہم بلاول بھٹو کے مقابلے میں کس کو میدان میں اتارا جائے گا، حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت پیپلز پارٹی کو بھاری ووٹوں سے شکست دینا چاہتی ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Bilawal Bhutto Zardari

ata tarar

General Election

Election 2024

Election Jan 4 2024